دنیا

ترک صدر رجب طیب اردوغان کا حلف اٹھاتے ہی بڑا اعلان

شیعیت نیوز: صدارتی انتخابات میں نمایاں کامیابی کے بعد، ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اپنی پہلی نشست میں ملک کی آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے آئین میں ترمیم کی اپنی تجویز کو پارلیمنٹیرینز کے سامنے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ جوانان؛ سعودی سیاست کی زد میں! سعودی شیعوں کا مجتہدین کو کھلا خط

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اردوغان نے نئی حکومت کے پہلے اجلاس کے بعد، عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر پارلیمنٹیرینز کے سامنے آئین میں ترمیم کے حوالے سے اپنی تجویز کو پیش کروں گا جس کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں ہم نے انتخابات سے قبل بات کی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل، اردوغان نے کہا تھا کہ ترکی کو مستقبل میں ترقی کیلئے ایک نئے آئین کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے آئین میں ترمیم کی تیاری جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم ضلع روندو کے زیر اہتمام امام خمینی کی برسی کا انعقاد، آغا سید علی رضوی ودیگر مقررین کا خطاب

اردوغان کا کہنا ہے کہ ترکی کا موجودہ اور 1982ء میں منظور شدہ آئین میں بہت سی ترامیم اور تبدیلیاں کی گئی ہیں، لیکن وہ آئین ’’دور حاضر کے مسائل اور چیلنجز‘‘ کیلئے جواب گو نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اردوغان کی کامیابی کے بعد، انہوں نے وزارتِ دفاع، داخلہ اور خارجہ امور کے عہدوں کیلئے نئے مجوزہ وزراء کا تقرر کرتے ہوئے نئی کابینہ کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button