دنیا

یوکرین کی فوج نے داعش کا طریقہ کار اپنا لیا، ویک میگزین

شیعیت نیوز: نیوز ویک میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ یوکرین کی فوج، روس کے ساتھ جنگ ​​میں دہشت گرد گروہ داعش کے طریقہ کار پر عمل کررہی ہے۔

ویک میگزین نے بدھ کے روز رپورٹ دی کہ وائٹ وولوز سمیت یوکرینی بٹالینز، حقیقی لڑائیوں کو جنگی کھیلوں سے نزدیک لانے کے لئے سوشل میڈیا پر استعمال کے لیے فضائی فوٹیج ریکارڈ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عوامی انقلابی تحریک کے نقطۂ آغاز کی صحیح اور حقیقت پسندانہ وضاحت پر صدر ایران کا زور

اس امریکی ویک میگزین کے مطابق، ان میں سے کچھ امیجنگ تکنیک داعش کی پیروی کرکے اور اس کے مطابق بنائی گئی ہیں۔

دہشت گرد گروہ داعش نے اپنی بھرتی کی مہم کے حصے کے طور پر مصنوعی، ترمیم شدہ اور بعض اوقات تصویری طور پر پرتشدد ویڈیوز جاری کیں تاکہ اس کی قانونی حیثیت کو پیش کیا جا سکے، حامیوں کو متاثر کیا جا سکے اور اپنے دشمنوں کو ڈرایا جا سکے۔

نیوز ویک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یوکرین کے ’’وائٹ وولوز‘‘ یونٹ نے تنازعے کے دوران ویڈیوز جاری کیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ فورسز ٹینکوں سمیت روسی اہداف کو تباہ کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ذاتِ گرامی عالم انسانیت کے لئے رہبر و رہنماء اور اسوہ ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

مارچ میں یوکرین کی سیکیورٹی سروس کی جانب سے ٹویٹ کر ایسی ہی ایک کلپ میں فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے اور دھماکہ کرنے کا فضائی منظر دکھایا گیا ہے۔

ساؤتھ کیرولینا وار کالج میں شان ہسٹن نے نیوز ویک کو بتایا کہ یہ کلپ جنگی ویڈیوز کی ’’گیمیفیکیشن‘‘ کی ایک بہترین مثال ہے جو دہشت گرد گروہ داعش کی استعمال کردہ ویڈیو تکنیک سے جڑی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button