ایران

مسلح افواج ملکی دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، ایرانی آرمی چیف

شیعیت نیوز: ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج ملک کی آزادی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی فوج کے سربراہ نے مشہد مقدس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے درمیان مکمل ہماہنگی اور تعاون ہیں اور کمتریں وقت میں اپنا مشن مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ملک کی آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا فریضہ انجام دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی میدان میں کسی بھی وقت اپنے فرائض سرانجام دے سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمنوں کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی ہے اور یہاں تک کہ ہم اپنے دشمنوں سے ایک قدم آگے رہے ہیں۔ ہم آگے بڑھنے سے کبھی نہیں رکیں گے۔

ایرانی آرمی چیف نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تمام مسلح افواج کے سربراہوں کو دی گئی ہدایات کے مطابق، ہم نے سخت پابندیوں کے باوجود طاقت اور جنگی تیاریوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے بڑی پیش رفت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا جہاد ہے، شہداء نمونہ عمل ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کی علاقائی حرکتیں ایران کی گہری نظروں سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

یہ بات ناصر کنعانی نے بدھ کے روز اپنے ٹویٹر پیج میں کہی۔

کنعانی نے کہا کہ کمزوری کے جال پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا اور علاقائی موجودگی کو بڑھانے کی کوششوں سے اس جعلی ریاست کی متزلزل اندرونی بنیادوں کو ٹھیک کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غاصب صہیونیوں کا کوئی امید افزا مستقبل نہیں ہوگا کیونکہ اسے دنیا کے عوام اور ممالک نفرت اور مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button