اہم ترین خبریںپاکستان

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیزساجدحسین طوری کی نجف اشرف میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان برابری کی سطح پر دوطرفہ تعلقات کو مزید سے مزید تر فروغ دیا جائے

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے اپنے وفد سمیت مرجع مسلمین و جہان تشیع آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ #زائرین امام حسین علیہ السلام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں اور اس سسٹم کو اس طرح سے منظم کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے لئے مسائل پیدا نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، زائرین مقامات مقدسہ کی سہولیات کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد

مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان برابری کی سطح پر دوطرفہ تعلقات کو مزید سے مزید تر فروغ دیا جائے تاکہ دونوں ملک سماجی معاشی اقتصادی اور تجارتی اعتبار سے مضبوط ہو سکیں۔

امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں کے تناظر میں بات کرتے ہوئے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ اس وقت مخلص رہنماؤں کے ساتھ ساتھ وحدت امت مسلمہ کی ضرورت ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button