اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت، سانحہ 88ء کے شہداء کی برسی کی تقریب،آغا راحت حسینی ودیگر مقررین کا خطاب

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ برسی کے تمام تر انتظامات اور سیکیورٹی کے فراٸض امامیہ اسکائوٹس نے سرانجام دیئے

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن جلال آباد یونٹ کی جانب سے سانحہ 22 مٸی 1988ء کے شہداء کی برسی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی، امام جمعہ و جماعت دنیور شیخ مرزا علی، علماء کرام اور علاقہ کے مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اصغریہ اسٹوڈنٹس کے تحت مرکزی 6 ماہی کنونشن “اتحادِ اُمت و اِستحکام پاکستان” کا انعقاد کیا گیا

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ برسی کے تمام تر انتظامات اور سیکیورٹی کے فراٸض امامیہ اسکائوٹس نے سرانجام دیئے۔ پروگرام سے قائد ملت جعفریہ گلگت آغا راحت حسین الحسینی و دیگر علماء کرام نے شرکاء سے خطاب کیا اور سانحہ 1988ء کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button