اہم ترین خبریںپاکستان

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے تحت مرکزی 6 ماہی کنونشن "اتحادِ اُمت و اِستحکام پاکستان” کا انعقاد کیا گیا

کنونشن کے دوران مولانا صفدر علی ملاح، مولانا نبی بخش دانش، عبدالرزاق بلوچ و دیگر نے شرکاء سے خطاب کیا۔

شیعیت نیوز: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی 6 ماہی مرکزی کنونشن "اتحادِ اُمت و اِستحکام پاکستان” کا انعقاد مرکزی صدر حسن جواد اصغری کی زیر صدارت اندرون سندھ کے علاقے رانی پور میں ہوا۔

مرکزی کنونشن میں سندھ بھر سے اصغری کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن کے دوران مولانا صفدر علی ملاح، مولانا نبی بخش دانش، عبدالرزاق بلوچ و دیگر نے شرکاء سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: SPS اساتذہ کیلئے خوش خبری، ایم ڈبلیوایم کے ممبر گلگت بلتستان اسمبلی شیخ اکبر رجائی کی کوشش رنگ لے آئی

کنونشن کے دوران ڈویژنز اور اضلاع کی جانب سے شش ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جبکہ مرکزی کابینہ کی شش ماہی کارکردگی رپورٹ سرپرست کونسل کے رکن مولانا سرفراز مہدی کی نگرانی میں پیش کی گئی، مرکزی کارکردگی رپورٹ سے متعلق کارکنان نے سوالات کئے۔

مرکزی کنونشن کے آخر میں اے ایس او کے مرکزی صدر حسن جواد اصغری نے شرکت کرنے پر تمام کارکنان اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ مرکزی شش ماہی کنونشن کا اختتام دعائے امامِ زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button