اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ تری منگل میں شیعہ اساتذہ کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف اہم مشترکہ اجلاس

خیال رہے کہ سانحہ تری کے نتیجے میں میٹرک کے امتحانات کی تنسیخ سمیت ضلع کرم میں 17 دن تک تمام تعلیمی ادارے بھی بند کئے گئے تھے۔ پیر 22 مئی کو تمام سکول دوبارہ کھول گئے

شیعیت نیوز: تری سانحہ میں شہید ہونے والے اساتذہ اور مزدوروں کے حوالے سے انجمن حسینیہ کے دفتر میں تحریک حسینی، انجمن حسینیہ اور سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے پرنسپل صاحبان کے مابین ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں سانحہ تری کے حوالے سے سکولوں کی سطح پر احتجاج کرنے پر غور وحوض ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ ہزارہ مسافروں کی گاڑیوں کا اغواء، علامہ ہاشم موسوی کی وفدکے ہمراہ مولانا خان محمد شیرانی سے ملاقات

خیال رہے کہ سانحہ تری کے نتیجے میں میٹرک کے امتحانات کی تنسیخ سمیت ضلع کرم میں 17 دن تک تمام تعلیمی ادارے بھی بند کئے گئے تھے۔ پیر 22 مئی کو تمام سکول دوبارہ کھول گئے۔ جسکے بعد سکولوں کے پرنسپل صاحبان نے انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کی سرپرستی میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔ جس میں شہید اساتذہ کے حق میں آواز اٹھانے کی نوعیت پر غور کیا گیا۔ تاہم باقاعدہ فیصلہ کرنے کیلئے کل پرنسپل صاحبان اپنے علیحدہ اجلاس میں اپنے موقف اور فیصلہ سے انجمن اور تحریک کو آگاہ کرینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button