اہم ترین خبریںایران

رہبر انقلاب کا شاندار اور کامیاب سمندری سفر پر فلوٹیلا کے بہادر جوانوں کے نام پیغام

شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایرانی فوج کے 86 ویں نیول گروپ فلوٹیلا کے ہیروز کی عظیم الشان کروز سے وطن واپسی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ہفتہ کے روز اپنے ایک پیغام میں کیا۔

رہبر معظم نے فرمایا کہ میں ایران کی بحریہ کے 86ویں فلوٹیلا کے بہادر جوانوں کو ان کے عظیم اور کامیاب بحری مشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عزیزوں، وطن واپسی پر خوش آمدید اور آپ کامیاب ہوں۔

مقامی طور پر تیار کردہ دنا ڈسٹرائر اور مکران فارورڈ بیس جہاز پر مشتمل 86 واں فلوٹیلا ہفتہ کے روز بندر عباس کی جنوبی بندرگاہ پر پہنچ گیا، جس نے دنیا کے گرد چکر لگانے کے اپنے تاریخی مشن کا باقاعدہ اختتام کیا۔

یہ گزشتہ سال 20 ستمبر کو بندر عباس سے ایک عالمی سفر کے لیے روانہ ہوا تھا جو اسے بھارت، بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس تک لے گیا۔

اس مشن کا مقصد بین الاقوامی پانیوں میں ایران کی بحریہ کی موجودگی کو بڑھانا تھا۔

واضح رہے کہ بحری فوج کا 86 ویں بیڑا 8 مہینے کے طویل سمندری سفر اور 65 ہزار کلومیٹر سے زیادہ سمندری راستہ طے کرنے کے بعد زمین کا ایک چکر مکمل کر کے ہفتے کے دن دوپہر سے پہلے بندر عباس پر آ کر رکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران دریائے ہیرمند کے آبی حقوق سے پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، محمد باقر قالیباف

دوسری جانب سراوان میں دہشت گردوں کی طرف سے ہونے والے حملے میں بارڈر پر سیکورٹی کے فرائض انجام دینے والے چھے جوان شہید اور متعد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پڑوسی ملک کی سرحد سے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا۔ جس میں چھے جوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دہشت گردی کا واقعہ جنوب مشرق میں واقع سراوان کے علاقے میں پیش آیا۔

بیان کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے چھے جوان شہید ہوگئے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button