دنیا

ترکی کے صدارتی انتخابات، اردوغان اور قلیچدار اوغلو اگلے مرحلے میں

شیعیت نیوز: ترک الیکشن بورڈ کے مطابق صدر اردوان نے 49.51 فیصد جبکہ ان کے حریف کمال قلیچدار اوغلو نے 44.88 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

انقرہ سے ترک الیکشن بورڈ کے مطابق کوئی بھی صدارتی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا۔ ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں صدارتی انتخابات کےلیےدوبارہ ووٹنگ ہوگی۔

انقرہ سے ترک الیکشن بورڈ کے مطابق کوئی بھی صدارتی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا۔ ترک الیکشن بورڈ کا کہنا ہے کہ ترکی میں صدر کے انتخاب کےلیے دوبارہ ووٹنگ 28 مئی کو ہوگی۔

ترک الیکشن بورڈ کے مطابق صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے 35 ہزار ووٹ ابھی گننے باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عرب لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حسام ذکی کا شام کی واپسی کا خیرمقدم

، صدارتی انتخابات کی رائے شماری کے بعد پتہ چلا ہے کہ ترکی کے موجودہ صدر رجب طیب اردوغان کو انچاس اعشاریہ تین پانچ فیصد ووٹ ملے جبکہ کمال قلیچدار اوغلو کو پینتالیس فیصد ووٹ مل سکے اور پچاس فیصد اور ایک ووٹ ملنے میں ناکامی کے بعد، اب یہ انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں ۔

بتایا جا رہا ہے کہ اٹھاسی اعشاریہ چار آٹھ فیصد عوام نے ترکی کے صدارتی انتخابات کی ووٹنگ میں شرکت کی ۔ یہ نتائج منظر عام پر آنے کے بعد، ترک صدر اور صدارتی انتخابات کے امیدوار رجب طیب اردوغان نے اپنی تازہ تقریر میں اعلان کیا کہ وہ صدارتی انتخابات کے اگلے راؤنڈ کی ووٹنگ کرانے کے لئے تیار ہیں۔

رجب طیب اردوغان نے اپنی پارٹی کے مرکزی دفتر کے سامنے اپنے حامیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے نتیجے اور عوام کے انتخاب سے ہٹ کر میں چھپن ملین ترک عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

اردوغان نے یہ بھی کہا کہ انہیں درپیش ووٹنگ میں کامیابی کا مکمل طور پر یقین ہے۔ ترکی میں صدارتی انتخابات کے اگلے دور کی ووٹنگ، اٹھائیس مئی کو منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button