اہم ترین خبریںایران

ایرانی فوج کے پاس دنیا کا بہترین ریڈار سسٹم ہے، جنرل صباحی فرد

شیعیت نیوز: ایرانی فضائی شعبے کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل صباحی فرد نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے پاس دنیا کا بہترین ریڈار سسٹم موجود ہے جو دشمن کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈئیر جنرل صباحی فرد نے کہا کہ ایرانی فوج نے دشمن کے مقابلے میں اپنی دفاعی صلاحتیوں کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ہمارے سائنسدانوں اور ٹیکنیکل عملے نے دفاعی مصنوعات بنانے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

فضائی شعبے نے بھی دفاعی حوالے سے تیزی کے ساتھ کامیابی کے مراحل طے کئے ہیں۔ ہمارا مذہب یہی تعلیم دیتا ہے کہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے مسلح افواج کو زیادہ سے زیادہ طاقتور بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی موقع پر مکمل الرٹ رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جغرافیائی، سیاسی اور سٹریٹیجک حیثیت ہمیشہ دشمن کی آنکھوں میں کھٹکتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں فرانسیسی آئرش سکیورٹی قیدی برنارڈ فیلان کو انسانی بنیادوں پر رہا کر دیا گیا

دوسری جانب سوخوئی پینتیس جیٹ فائٹروں سوخوئی پینتیس SU-35 کی پہلی کھیپ بہت جلد ایران کے حوالے کردی جائے گی۔

ایران کی فضائی فوج کے اعلان کے مطابق، چوتھی نسل کے یہ جیٹ فائٹر طیارے آئندہ ہفتے روس سے تہران پہنچ جائیں گے۔

سوخوئی پینتیس لڑاکا طیارے کم اونچائی پر پندرہ سو کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اڑ سکتے ہیں جبکہ زیادہ اونچائی پر ان کی رفتار ڈھائی ہزار کلومیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ جیٹ فائٹر انتہائی ترقی یافتہ فیز ایرے ریڈار سے لیس ہیں اور بیک وقت تیس اہداف کی شناخت اور آٹھ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مذکورہ جیٹ طیاروں کو بیک وقت فضا سے فضا، فضا سے زمین، اور اینٹی شپ اور اینٹی ریڈار میزائلوں سے لیس کیا جاسکتا ہے۔

ایران کی مسلح افواج نے چند ماہ قبل روس سے اس نوعیت کے لڑاکا جیٹ طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button