ایران

شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے کیس کو سزا دی جائے گی، کاظم غریب آبادی

شیعیت نیوز: ایرانی عدلیہ کے نائب برائے بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اور عراق شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے کیس کو سزا دینے کیلیے پرعزم ہیں۔

یہ بات کاظم غریب آبادی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ اگر ہمیں کسی مجرم تک رسائی حاصل نہیں ہے تو کیا ہمیں قوانین پر عمل درآمد معطل کر دینا چاہیے؟ نہیں، یہ انصاف کے نفاذ میں رکاوٹ کا باعث نہیں ہے۔

غریب آبادی نے کہا کہ ہمارے پاس کچھ دہشت گرد ہیں جنہیں بیرون ملک گرفتار کیا گیا ہے اور اندرون ملک مقدمہ چلایا گیا ہے اور جن کی سزائیں سنائی جا رہی ہیں۔

امریکیوں نے جمعہ 3 جنوری 2020 کو بغداد کے ہوائی اڈے پر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر دیا۔ اس حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ عراقی کمانڈر (الحشد الشعبی) کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس بھی شہید ہو گئے۔ یہ دہشت گردی حملہ براہ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی عرب لیگ میں واپسی سے مزاحمت کی حقانیت واضح ہو گئی، صدرالحسینی

دوسری جانب ایران کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی سیاسی اقتصادی، ثقافتی اور فنی امور کے میدان میں ایشیا کی صدی ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ’’نیو ورلڈ آرڈر جیومیٹری‘‘ کے زیر عنوان ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے عالمی نظام کی تشکیل میں جو بات قابل توجہ ہے وہ یہ کہ اب نئے کھلاڑی میدان میں آ گئے ہیں کہ جن کی طاقت حکومتوں سے کم نہیں ہے۔

اسپیکر قالیباف کا کہنا تھا کہ دشمنوں کی کوشش تھی کہ ایران کو الگ تھلگ کیا جائے اور ملک کے اندر بعض لوگ اس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں لیکن ایران اتنا مضبوط، وسیع اور بااثر ہے کہ کبھی بھی الگ تھلگ اور تنہا نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ نئے عالمی نظام کی تشکیل عنوان کے تحت کانفرنس بدھ کے روز تہران کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں شروع ہوئی جو دو روز تک جاری رہے گی۔

اس کانفرنس کے انعقاد کا آئیڈیا جنگ یوکرین اور رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات سے لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button