ایران

ایرانی وزیر خزانہ احسان خاندوزی سعودی عرب کے شہر جدہ کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خزانہ احسان خاندوزی ایک اعلی ایک اقتصادی وفد کی سربراہی میں سعودی عرب کے شہر جدہ کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔

ایرانی وزیر خزانہ سید احسان خاندوزی ایک اعلی ایک اقتصادی وفد کی سربراہی میں سعودی عرب کے شہر جدہ کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔ جہاں اس ملک کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی عرب کے ساتھ حالیہ معاہدے کے بعد یہ ایرانی حکام کا پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن سید شمس الدین حسینی اس سفر میں خاندوزی کے ہمراہ ہیں۔

سعودی حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں اور اسلامی ترقیاتی بینک کے اجلاسوں میں شرکت اور تقریریں اس سفر کے اہم ترین مقاصد میں سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کو امریکی ظالمانہ نظام سے چھٹکارا مل رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تہران میں اپنے نئے سفیر کو متعارف کرایا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز جمعرات ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے منگل کے روز تہران میں اپنے نئے سفیر کو متعارف کرایا اور ہم بھی جلد ہی اپنے نئے سفیر کو (ریاض میں) متعارف کرائیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں ارنا کے رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا کہ دو ماہ کی ڈیڈ لائن کے اختتام کے باوجود میرے ساتھی کئی ہفتوں سے ہمارے سفارت خانے اور قونصل خانے کے کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کے کام کو حتمی شکل دی جائے گی۔ یقیناً جب تیار ہو جائے سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button