ایران

تحریک جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی شہادت پر ایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ پٹی پر صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے کے نتیجے میں تحریک جہاد اسلامی کے تین رہنماؤں کی شہادت اور درجنوں عام فلسطینیوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جنگجو طیاروں سے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے تحریک جہاد اسلامی کے رہنماؤں کی شہادت اور متعدد عام فلسطینی بچوں اور خواتین کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہداء کے اہل خانہ اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں سے تعزیت کرتے ہوئے ان حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری معاہدے کو بحال کرنے کا موقع ہمیشہ موجود نہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ

کنعانی نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے یوم نکبہ کے موقع پر کئے گئے اقدام، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں کی بہادرانہ مزاحمت کے مقابلے میں غاصب اور ظالم حکومت کا اپنے داخلی بحرانوں سے توجہ ہٹانے کا ایک حربہ ہے۔

انہوں نے ان واقعات پر عالمی برادری اور اداروں کی مجرمانہ خاموشی پر سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کی طرف سے کی جانے والی یہ غیر انسانی کاروائیاں، ان کے حقوق بشر کے جھوٹے دعوؤں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

آخر میں ایرانی سفارتی ترجمان نے صہیونی حکومت کی قتل و غارت گری اور جرائم کی سلسلے کو روکنے کیلئے اسلامی ممالک کی جانب سے فوری اور مؤثر روک تھام اور اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی سے الگ ہونے والے حملے میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں القدس بریگیڈز، اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ کے تین رہنما اور ان کی بیویاں اور ان کے متعدد بچے شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button