اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاراچنار میں اساتذہ پر فائرنگ کا واقعہ دلخراش اور افسوسناک ہے، طاہرالقادری

انہوں نے کہا کہ انسانیت اور امن کے دشمن دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

شیعیت نیوز: پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپر کرم پارا چنار میں 8 اساتذہ کے بہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم دشمن سفاک دہشتگردوں کی جانب سے اساتذہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے۔ طاہرالقادری نے مرحوم اساتذہ کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے ورثاء سے اظہار ہمدردری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس نے سکیورٹی اداروں سے مخالفین کے کپڑے اتارنے کے بجائےعوام کےجان ومال کے تحفظ کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جاں بحق اساتذہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اساتذہ پر فائرنگ کا واقعہ دلخراش اور افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ واقعہ کے متعلق تحقیقات کی جائیں اور حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علم دشمنوں کی جانب سے اس قسم کی دہشت گردانہ کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔ روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اساتذہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت اور امن کے دشمن دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button