دنیا

سربیا کے اسکول میں فائرنگ سے 8 بچے اور سیکیورٹی گارڈ ہلاک

شیعیت نیوز: سربیا کے ایک اسکول میں مسلح نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ اور 8 طلبا ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سربیا کے شہر بلغراد کے ’ولادیسلاو ربنیکر اسکول‘ میں مسلح ملزم نے اندر گھس کر پہلے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کیا اور پھر طلبا پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ، میلادینو واتس شہر میں پیش آیا جو کہ دارالحکومت بلغراد سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

فائرنگ میں 8 طلبا اور ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک جب کہ 5 طلبا زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسماعیل ہنیہ کی الشیخ جبر عمار کو جلاوطنی کے بعد وطن واپسی پر مبارکباد

زخمیوں میں سے ایک حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ دیگر 4 کی بھی سرجری کی گئی ہے۔

سرکاری ٹی وی چینل، آر ٹی ایس نے اس واقعے کا فوٹیج جاری کیا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم حملہ آور نے ایک گاڑی کے اندر سے لوگوں پر آٹومیٹک گن سے گولی چلائی۔

پولیس نے 14 سالہ مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا جس نے فائرنگ کے لیے اپنے والد کا آٹومیٹک گن استعمال کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسی اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم ہے۔

پولیس نے تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور نہ ہی فائرنگ کے محرک کا تعین ہوسکا ہے۔ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

سربیا کے اعلی عہدے داروں نے ممکنہ ملزمین یا واقعے کی وجوہات کے بارے میں کسی بھی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button