پاکستان

جنت البقیع کی تعمیر سے سعودی حکومت کے مسلم ممالک سے تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں

شیعیت نیوز: یوم ِانہدام جنت البقیع کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب کا مسلم ممالک سے تعلقات کی بحالی خوش آئند عمل ہے، ہم امید کرتے ہیں سعودی حکومت جنت البقیع کی تعمیر کرکے امت مسلمہ کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرے گی۔

انہون نے اینے پیغام کہا کہ بنتِ رسولﷺ کے مزارِ اقدس کی از سرِ نو تعمیر سے سعودی حکومت کے مسلمان ممالک سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہون نے کہا کہ حرمت اہلبیت حرمت پیغمبر ہی ہے۔ حضرت فاطمہ اور امام علی کے گھر کا مسجد نبوی میں کھلنے والے دروازہ حکم پیغمبر سے ہمیشہ کھلا رکھا گیا۔ یہ اللہ کے حکم سے تھا۔ اس مقدس مقام کو بحال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : مشہد میں محفل مقاصدہ کا انعقاد، پاکستان کے معروف منقبت خوانوں کی شرکت

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے دلخراش واقعے اور اہانت مزارات اہلیبیت علیھم السلام و صحابہ کرام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 8 شوال تاریخ اسلام کا وہ غمزدہ دن ہے۔

جس دن آل سعود نے جنت البقیع کے قبرستان کو منہدم کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو زخمی کیا۔

انہون نے کہا کہ جنت البقیع میں صرف اہلبیت نہیں بلکہ ازواج رسول اور صحابہ کرام کے مزارات بھی ہیں۔ جنت البقیع کو اپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے۔

انہون نے کہا کہ ہمارے دل جنت البقیع اور اہلبیت کے مقدس مقامات کے ساتھ جڑے ہیں۔ جنت البقیع کی تعمیر اور روضہ جات سعودی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button