پاکستان

مشہد میں محفل مقاصدہ کا انعقاد، پاکستان کے معروف منقبت خوانوں کی شرکت

شیعیت نیوز: المصطفیٰ انٹرنیشل یونیورسٹی مشہد مقدس میں ایک پروقار محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہیٰ سے ہوا، جس کا شرف قاری قرآن قبلہ محمد عابدین نے حاصل کیا۔

تلاوت کلام الہیٰ کے بعد بلبل خراسان جناب سید محمد موسوی نے اپنے خوبصورت لب و لہجہ میں نعت رسول مقبول (ص) پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی تحریک بلتستان ڈویژن کا اجلاس، علاقائی و تنظیمی امور پر غور

صدر حلقہ علم و ادب مشہد مقدس قبلہ مظاہر منتظری نے اپنے خطاب میں شرکاء محفل اور پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمانان کی خدمت مشہد مقدس اور محفل میں آمد پر خوش آمدید کے ساتھ ساتھ گوہر نایاب پروڈکشن کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

اس کے بعد عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں معظم علی مرزا نے اپنے مخصوص انداز میں منقبت خوانی کی۔

عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں جناب امجد بلتستانی نے بھی محفل میں خوب لہو گرمایا۔

محفل مقاصدہ کی تقریب کے آخر میں گوہر نایاب پروڈکشن کے مدیر قبلہ محمد حسنین حسرت نے شرکاء اور مہمانوں کی محفل میں آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کی یومِ انہدامِ جنت البقیع پر احتجاجی ماتمی ریلی

گوہر نایاب پروڈکشن کے ساتھ تعاون کرنے والوں بالخصوص سابق صدر مجمع طلاب کھرمنگ قبلہ شیخ محمد یوسف عرفانی اور ہئیت علی ابن ابیطالب کے مدیر فرزند ارجمند محسن طلاب خادم فرش عزاء مرحوم شیخ جعفر علی فیاض جناب مہدی فیاض کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ساتھ ہی قبلہ حسنین حسرت نے اپنی ہنرمندی سے بنائے ہوئے اسکیچز معروف منقبت خواں جناب معظم علی مرزا اور جناب امجد بلتستانی کی خدمت میں پیش کیے۔ محفل مقاصدہ کی نظامت کے فرائض قبلہ عارف حسین زاہدی انجام دے رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button