ایران

عوام دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے طریقوں سے خوب واقف ہیں، ایرانی صدر رئیسی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے جنوبی صوبے خوزستان کے شہر شادگان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام دشمن کی سازشوں سے واقف ہیں اور ان کو ناکام بناتے ہوئے مشکلات سے نکلنے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوزستان کے عوام کی استقامت ربان زد عام ہے۔

انقلاب کی کامیابی سے اب تک کئی نسلیں پیدا ہوچکی ہیں۔ دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود ہر نسل نے اپنا راستہ پیدا کرنے کے لئے بصیرت سے کام لیا اور دشمن کے پروپیگنڈوں اور افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے حق کی پیروی کی۔

یہ بھی پڑھیں : بشار الاسد جنگ جیت چکے ہیں، شام کی عرب لیگ میں واپسی ممکن ہے، احمد ابو الغیظ

صدر رئیسی نے مزید کہا کہ امن و امان کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اسی لئے اس پر کوئی سودے بازی نہیں کی جاسکتی ہے۔ ملک میں موجود امن و امان کی اچھی صورت حال پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے البتہ اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ملک میں موجود مختلف اقوام اور قبائل کے درمیان وحت اور انسجام کی قدردانی کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس قومی وحت اور انسجام کو ہمیشہ مستحکم اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

مقامی افراد کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی امور میں زیادہ سے زیادہ مقامی انسانی وسائل سے استفادہ کرنے کی کوشش کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر رئیسی نے کہا کہ اب تک ایک ہزار سے زائد دیہاتوں کو پینے کے صاف پانی فراہم کرنے کے منصوبے زیرتکمیل ہیں۔

موجودہ حکومت نے اپنی تشکیل سے اب تک قلیل مدت میں بجلی پیدا کرنے کے وسیع منصوبے شروع کئے ہیں جو سابقہ حکومت کے پورے چار کے برابر ہیں۔ 35 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرکے قومی گرڈ میں شامل کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button