ایران

آبنائے ہرمز میں ایرانی بحریہ کی امریکی ایٹمی سب میرین کو وارننگ

شیعیت نیوز: ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی سب میرین فاتح نے آبنائے ہرمز میں امریکی ایٹمی سب میرین فلوریڈا کی موجودگی کے انکشاف کے بعد دشمن کو فوری وارننگ جاری کرتے ہوئے متعلقہ حدود سے نکل جانے پر مجبور کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل ایرانی نے کہا ہے کہ امریکی ایٹمی سب میرین خاموشی کے ساتھ زیر آب حرکت کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

علاقے کی نگرانی میں مصروف ایرانی سب میرین فاتح نے بروقت دشمن کی حرکت سے واقف ہونے کے بعد وارننگ جاری کی جس کے بعد امریکی سب میرین نے ایرانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ترک کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سب میرین ایرانی سمندری حدود سے کافی نزدیک ہوچکا تھا لیکن بروقت وارننگ کی وجہ سے اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہوسکا۔

ایرانی بحریہ نے ہمیشہ کی طرح ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔

انہوں نے امریکی حکام سے مخاطب ہوکر کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر امریکہ کو جواب دینا ہوگا۔ ہماری افواج امریکہ کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی پر مجبور کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی فضائی حدود میں اسرائیلی ڈرون طیارہ گر کر تباہ

دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہماری آرزو خطے کے ممالک میں امن و آسائش ایجاد کرنا ہے اور پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان اقوام کے حامی ہیں اور مشکلات میں ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کی پریڈ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل سلامی نے خطے کے ممالک اور مسلمان اقوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آرزو صرف یہی ہے کہ خطے میں امن و امان قائم ہوجائے۔ ہم نے ہمیشہ ہمسایوں کی حمایت کی ہے اور مسلمان اقوام کو ہمارا پیغام یہی ہے کہ ہم ان کو مشکلات میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ ایران ہمیشہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ صلح و آسائش پر مبنی تعلقات قائم کئے ہیں۔ خطے اور عالمی سطح پر ایران کی دفاعی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی اہمیت کی وجہ سے ایران خطے میں صلح اور امن کا مرکز بن گیا ہے اور اپنی دفاعی طاقت کو خطے میں صلح و دوستی کی فضا قائم کرنے میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button