اہم ترین خبریںایران

ایران: جیش الظلم کے متعدد عناصر گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

شیعیت نیوز: ایران کے جنوب مشرق میں واقع زاہدان شہر میں سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی زمینی افواج کے سپاہیوں نے جیش الظلم کے متعدد عناصر کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور جنگی گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایران کے جنوب مشرق میں سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی زمینی فورسز کے قدس بیس کے تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گذشتہ دنوں ایران کے جنوب مشرق میں سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی زمینی فورسز کے قدس بیس کے سپاہی ایک آپریشن کے دوران شر پسند گروہوں اور دہشت گرد گروہوں کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اس اطلاع کے مطابق، سپاہ کے اس بیس کے سپاہی گزشتہ دنوں انٹیلی جنس اور آپریشنل اقدامات کے ایک سلسلے کے دوران شر پسند گروہوں اور دہشت گرد گروہوں کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، تاہم اس اقدام کی تفصیل درج ذیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ کی صورت میں مسلح افواج مکمل تیار ہیں، میجر جنرل موسوی

سیستان و بلوچستان ایران میں چوکس سپاہ کے فوجیوں نے جنوب مشرق میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ایک اہم گینگ کو نشانہ بنایا اور جن سے 154 ہتھیار اور اتنی ہی مقدار میں گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا اور اس گروہ کے دو سرکردہ اور دہشت گرد عناصر کو گرفتار کر کے عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں امام زمانہ علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں نے ایران میں ہتھیاروں کی سمگلنگ کے ایک اور نیٹ ورک کو بھی تباہ کر کے اس گروہ سے 70 ہتھیار برآمد کئے اور اس گروہ کے 2 عناصر کو گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

سیستان اور بلوچستان کی سلمان فوج کے جوانوں نے ایران میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گروہ جیش الظلم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انہیں عدالتی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button