اہم ترین خبریںایران

ایران پوری دنیا کی استقامتی تنظیموں کا سب سے بڑا حامی ہے، اسپیکر قالیباف

شیعیت نیوز: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے اس سال کے عالمی یوم القدس میں ایرانی عوام کی شرکت کو تاریخی اور فلسطینی مجاہدوں کی حوصلہ افزائی کا باعث قرار دیا۔

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اتوار کو پارلیمنٹ کے سیشن کے دوران کہا کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیکر ظلم اور سامراج کے سامنے استقامت کا ایک نیا باب کھول دیا جس سے فلسطینی مجاہدوں کے حوصلے بلند ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے اس سال کے حالات کے پیش نظر ایرانی عوام نے بیداری کا بھرپور ثبوت دیتے ہوئے یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کر کے ایک نئی تاریخ رقم کردی ۔

انہوں نے کہا کہ یوم القدس کو ایران کے بڑے اور چھوٹے شہروں سے لیکر دیہی علاقوں تک ایرانی عوام نے فلسطینیوں کے ساتھ اتحاد کا ایک شاندار جلوہ پیش کیا ۔

اسپیکر قالیباف نے کہا کہ ایران، رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات اور شجاع عوام کی حمایت میں دنیا بھر کی استقامتی تنظیموں کی ڈٹ کر حمایت کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے شہر نیویارک میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ نزول قرآن کے مہینے میں، ڈنمارک کی ایک انتہا پسند گروہ کی طرف سے یہ توہین آمیز اقدام، اسلام و مسلمین کی صریح توہین ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ نزول قرآن کے مہینے میں، ڈنمارک کی ایک انتہا پسند گروہ کی طرف سے یہ توہین آمیز اقدام، اسلام و مسلمین کی صریح توہین ہے۔

کنعانی نے کہا کہ جمعے کے روز یہ جسارت آمیز اور اشتعال انگیز اقدام، جب کہ دنیا کے آزادی پسند لوگ قدس شریف کو جرائم پیشہ ور غاصب صہیونیوں کے چنگل سے آزاد کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے، مغربی اظہار رائے کی آزادی کے دعوے کو ظاہر کرنے کا سب سے مضحکہ خیز طریقہ ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کی آزادانہ طور پر توہین انتہا پسندی اور تکفیری تشدد کا تسلسل ہے، جس کی عالمی سطح پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ڈنمارک کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی نفرت انگیز کارروائیوں کی تکرار کو روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button