اہم ترین خبریںایران

تہران؛ عید سعید فطر کی نماز آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اقتداء میں ادا کی جائے گی

شیعیت نیوز: عید سعید فطر کی نماز رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی اقتداء میں، مصلی امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ تہران میں ادا کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق، تہران کی نمازِ عید کمیٹی نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

روزے داران محترم؛

سلام علیکم

آپ کی عبادات کی قبولیت کی آرزو کرتے ہوئے اطلاع دی جاتی ہے کہ خدا کے فضل و کرم سے، اس سال عید سعید فطر کی نماز مصلی امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ تہران میں، رہبرِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اقتداء میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : آج فلسطین میں کوئی بھی دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی بات نہیں کر رہا ہے، جنرل شریف

دوسری جانب ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ کرار ٹینک ایران کی بری فوج کے حوالے کر دیا گیا۔

ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ کرار ٹینک کے علاوہ اور بھی ٹی بہتر اور دوسرے ایسے جدید ترین ٹینک بھی تیار کئے گئے ہیں جو فوج کے حوالے کئے گئے ہیں ۔

ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر کی خواہش پر ایرانی فوج کو دفاعی حملہ آور فوج میں تبدیل کر دیا گیا ہے جو سریع الحرکت ہونے کے ساتھ ساتھ سو فیصد تیز حملہ آور صلاحیت سے آراستہ ہے۔

بریگیڈیئر کیومرث حیدری نے کہا کہ ایرانی فوج کی خصوصیات میں تیز، ہوشیار ہونا اور ہدف کو ٹھیک طرح سے نشانہ بنانا جیسی خصوصیات قابل ذکر ہیں۔

دوسری طرف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ٹاپ اٹیک سدید تین سوپینسٹھ نامی جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے یہ میزائل آٹھ کلومیٹر فاصلے تک مارکرنےکی صلاحیت رکھتا ہے بکتربند گاڑیوں کو تباہ کرسکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button