دنیا

نیتن یاہو کابینہ کے سو دن، اسرائیل تباہی سے نزدیک ہورہا ہے، یائیر لاپیڈ

شیعیت نیوز: اپوزیشن رہنما اور نیتن یاہو کے سب سے بڑے مخالف یائیر لاپیڈ نے تاکید کی کہ موجودہ کابینہ نے اپنی حکومت کے ابتدائی سو دنوں کے اندر غاصب اسرائیل کو داخلی بحران سے دوچار کیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔

یائیر لاپیڈ نے کہا کہ موجودہ بحران اسرائیلی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے جس کی وجہ سے صہیونی معاشرہ تباہی سے نزدیک ہورہا ہے۔

صہیونی ٹی وی چینل کی جانب سے ہونے والے سروے میں بڑی تعداد میں صہیونیوں نے نیتن یاہو کو کمزور اور ان کی کابینہ کو بدترین قرار دیا۔

شہاب نیوز ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ صہیونی ٹی وی چینل 12 نے انتہاپسند وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے سو روز مکمل ہونے پر ایک سروے کیا جس میں دائیں بازو کے انتہاپسندوں پر مشتمل کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

سروے کے مطابق 69 فیصد صہیونیوں نے نیتن یاہو کی کابینہ کو بدترین قرار دیا۔ وزیراعظم نیتن یاہو کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر 67 فیصد نے ان کو کمزور اور ناتوان کہا۔

سروے میں شامل افراد میں سے 53 فیصد نے کہا کہ نیتن یاہو کی کابینہ اپنی چار سالہ مدت پوری کرنے کی توانائی نہیں رکھتی ہے لہذا جلد برخاست کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی افواج کا شام پر راکٹ فائر ، ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنادیا

دوسری جانب عبرانی ذرائع ابلاغ نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ہفتے کے دن سے غاصب صہیونی انتہاپسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے مزید شدت کے ساتھ شروع ہوسکتے ہیں۔ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف آپریشن کے باعث مظاہروں میں کمی آئی تھی۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صہیونی میڈیا نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کے خلاف عوامی مظاہرے دوبارہ شدت کے ساتھ شروع ہونے کا امکان ظاہر کررہا ہے۔ نیتن یاہو کے مخالفین کی جانب سے مظاہروں کو دوبارہ شروع کرنا دلیل ہے کہ عوام کو نیتن یاہو کے وعدوں پر کوئی اعتبار نہیں ہے۔

اس سے پہلے نیتن یاہو نے مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے عدالتی اصلاحات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے عمومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور اسرائیلی عوام کو انتشار سے بچانے کا دعوی کیا تھا۔

داخلی سیاسی بحران اور بیرونی محاذ پر مقاومتی بلاک کے دباؤ کی وجہ سے غاصب صہیونی حکومت کا مستقبل تاریک اور سنگین خطرات سے دوچار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button