اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی بریت جاری، قلقیلیہ میں فلسطینی نوجوان عزام سلیم شہید

شیعیت نیوز: کل ہفتے کے روز اسرائیلی قابض فوج کی بربریت اور وحشیانہ کارروائی میں ایک فلسطینی نوجوان عزام سلیم شہید ہوگیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ قلقیلیہ میں عزون گاؤں میں اسرائیلی فوج نے20 سالہ عاید عزام سلیم کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

وزارت صحت نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ نوجوان عاید سلیم کو کل شام قلقیلی کے قصبے عزون میں پیٹ اور سینے میں گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔بعد ازاں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

فلسطینی نوجوان عزام سلیم کی شہادت کے ساتھ ہی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں رواں سال 2023 کے آغاز سے اب تک اسرائیلی قابض فوج کی گولیوں اور حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 98 ہو گئی ہے۔

مغربی کنارے اور یروشلم شہر کے علاقے کئی دنوں سے مسجد اقصیٰ کی حمایت میں اور قابض فوج کے حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کی منظم دہشت گردی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین فلسطین کے معاملے میں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، خالد البطش

دوسری جانب فلسطینی شہر نابلس میں غاصب صہیونی افواج پر فائرنگ کی گئی ہے۔ مغربی کنارے میں صہیونیوں پر حملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ نابلس شہر کے داخلی دروازے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے صہیونی افواج میں افراتفری پھیل گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق شہر کے مشرقی حصے میں اسرائیلی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے اہلکار فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں۔

نابلوس فلسطینی مقاومتی گروہ عرین الاسود وغیرہ کا مرکز اور اسرائیلیوں کے خلاف حملوں کے حوالے مشہور ہے۔ گذشتہ ہفتے بھی نابلوس کے قریبی کیمپ عسکر القدیم پر صہیونی جارحیت کے موقع پر فسلطینی مجاہدین نے جارح افواج کو حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

صہیونی ٹی وی چینل 12 کے مطابق دو ہفتے پہلے ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرکے تین سپاہیوں کو زخمی کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button