دنیا

روس، ایران، شام و ترکی کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ نشست کی تیاری جاری ہے، لاؤروف

شیعیت نیوز: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اعلان کیا ہے کہ ایران، روس، شام و ترکی کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ نشست کے انعقاد کے لئے کام جاری ہے۔

انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد روسی وزیر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چاروں ممالک ایران، روس، شام و ترکی کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ نشست کے جلد از جلد انعقاد کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے زمینہ فراہم کیا جارہا ہے اور ماسکو میں حال ہی میں منعقد ہونے والی چاروں ممالک کے ڈپٹی وزیر خارجہ کے مشترکہ اجلاس میں بھی اس حوالے سے گفتگو کی جا چکی ہے۔

اس حوالے سے مزید وضاحت دیتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ نشست کے لئے انجام پانے والے مقدمات میں مناسب تاریخ کا تعین بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس روس، یوکرین جنگ بندی کیلئے چین کو قائل کرنے میں ناکام

اس موقع پر سرگئی لاؤروف نے قبل ازیں منعقد ہونے والی مشترکہ نشستوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت کہ مذکورہ ممالک کے وزرائے دفاع، انٹیلیجنس چیفس اور ڈپٹی وزرائے خارجہ کی مشترکہ نشست کا آغاز دسمبر 2022ء سے ہو چکا ہے، ظاہر کرتی ہے کہ (شام و ترکی کے) باہمی تعلقات کی بحالی کا عمل باقاعدہ طور پر جاری ہے۔

اپنے ترک ہم منصب مولود چاووش اوغلو کے ساتھ انجام پانے والی گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ عمل کسی نئے مرحلے کا آغاز بالکل نہیں جبکہ ہم دونوں وزرائے خارجہ اس مسئلے پر اتفاق نظر حاصل کر چکے ہیں۔

روسی خبررساں ایجنسی ٹاس نیوز کے مطابق سرگئی لاؤروف نے مزید کہا کہ جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ ایسے مسائل کا حل ایک ہی رات میں ممکن نہیں؛ اس مقصد کے لئے باہمی رابطہ استوار کیا جانا چاہیئے، اعتماد سازی ہونی چاہیئے اور باہمی شفافیت میں اضافہ کیا جانا چاہیئے تاہم شریک فریقوں کے جائز باہمی مفادات میں توازن لانے کے طریقہ کار پر اتفاق نظر کا حصول ہنوز باقی ہے!

متعلقہ مضامین

Back to top button