ایران

قرآن کریم مسلمانوں اور غیرمسلموں کے لئے دلچسپی کا باعث ہے، نائب صدر حسینی

شیعیت نیوز: ایران کے نائب صدر حسینی نے تہران میں منعقد ہونے والے قرآن کریم کے اکتیسویں بین الاقوامی میلے کے موقع پر کہا ہے کہ مسلمانوں کے علاوہ غیرمسلموں کی توجہ بھی قرآن کریم کی جانب موڑنے کی ضرورت ہے۔

تہران میں قرآن کریم کی اکتیسویں بین الاقوامی نمائش ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے تہران کی عیدگاہ مصلائے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں جاری ہے۔

نائب صدر سید محمد حسینی نے اس نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کے پیغام کو پورے دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔

سید محمد حسینی نے کہا کہ اس نمائش کے بین الاقوامی حصے میں مختلف ممالک سے محققین اور فنکار شامل ہوئے ہیں جنہیں ایران کے روحانی ماحول اور قرآن کے بدولت دوسری ایجادات سے آشنا کرایا جا سکتا ہے۔

نائب صدر حسینی نے کہا کہ تہران میں قرآن کی بین الاقوامی نمائش ایک انتہائی اہم قرآنی مرکز ہے جہاں معاشرے کے تمام حصے کلام الہی کے سلسلے میں انجام دی جانے والی مختلف سرگرمیوں کو قریب سے مشاہدہ کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے پروپیگینڈے کے برخلاف یہ نمائش ایران اور اس کے عوام کے قرآنی اور اسلامی سرگرمیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردانہ اقدامات کا دندان شکن جواب دیا جائے گا، بہادری جہرمی

دوسری جانب ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کے مابین آج ٹیلیفونک گفتگو میں آئندہ چند دنوں میں ملاقات کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی (واس) کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اتوار کے روز ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں آئندہ چند دنوں میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ نے دو طرفہ ملاقات کے وقت پر بات چیت کرتے ہوئے ملاقات کے وقت کا تعین کیا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ فیصل بن فرحان اور امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کیلئے درپیش چیلنجوں سمیت اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بیجنگ میں ہونے والے حالیہ سہ فریقی معاہدے کے بعد مستقبل کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button