دہشت گردانہ اقدامات کا دندان شکن جواب دیا جائے گا، بہادری جہرمی

شیعیت نیوز: ایران کی حکومت نے شام میں ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صاف الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا۔
ایران کی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے سماجی رابطہ عامہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت اور دوسری دہشت گرد ریاستوں کی عادت بن چکی ہے کہ سرحدوں سے باہر کسی دہشت گردی کا ارتکاب کرکے، اندرونی بحران اور مشکلات سے رائے عامہ کی توجہ ہٹائی جائے۔
انہوں نے ایران کے فوجی مشیروں کی شہادت پر صاف الفاظ میں لکھا کہ دہشت گردانہ اقدامات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : انصاراللہ کے سربراہ کی دھمکی کو سنجیدہ لیا جائے، ضیف اللہ الشامی
دوسری جانب ایرانی وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی نے کہاکہ ہر وزارت کے پاس قرآنی ثقافت اور تعلیمات کی فروغ کے لئے جامع پلان ہونا چاہیے جس کا ہر چند ماہ بعد جائزہ لیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی نے یکم اپریل کو قرآن کریم کی 30ویں نمائش اور قرآن کریم کے خادموں کے اعزاز میں منعقدہ 28ویں تقریب کے آغاز پرکہا کہ حکومت قرآنی تعلیمات اور ثقافت کی فروغ کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے اور قرآنی تعلیمات کی ترویج حکومت کا ایک اہم مشن ہے۔
وزیر ثقافت نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی قرآنی تعلیمات کے فروغ کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اسی لئے آپ ہر سال ماہ مبارک رمضان کی ابتداء میں قرآن سے منسلک افراد کے ساتھ قرآنی محفل میں شریک ہوتے ہیں۔ ہم ان کی نصیحتوں کی روشنی میں ہی سالانہ پروگرامز ترتیب دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات کے دوران انہوں نے فرمایا کہ ہر مسجد کو ترویج قرآن کا مرکز بنائیں۔ ان بیانات کے فوراً بعد ہم نے مساجد کے ثقافتی اور فنی مراکز کے ذریعے کام شروع کیا ہے۔