اہم ترین خبریںایران

ایران اقوام عالم کے لئے نمونہ عمل اور امید کی کرن ہے، ایرانی وزارت دفاع

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت دفاع نے 12 فروردین کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران موجودہ عالمی حالات میں عدل و انصاف کی خواہاں اقوام عالم کے لئے نمونہ عمل اور امید کی کرن ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے قومی دن 12 فروردین کو ملکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایرانی قوم ہمیشہ کی طرح سربلند اور طاقتور اور انقلاب کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوتے ہوئے عزم و قوی ارادے کے ساتھ ترقی و پیشرفت کا سفر جاری رکھے گی۔

اسی عزم و ارادے اور عالمی استکبار کے ساتھ دلیری کے ساتھ مقابلے کی وجہ سے ایران عالمی اقوام کے لئے نمونہ عمل بن چکا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 12 فروردین 1358 کو ایران میں طاغوت اور ستمگر شاہی حکومت کے خاتمے کے بعد امام خمینی کی قیادت میں روشن دور کا آغاز ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سندھ یونیورسٹی جامشورو میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد

اس دن ایرانی قوم کی خواہش کے عین مطابق ملک میں اسلامی حکومت قائم ہوئی۔ عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ ریفرنڈم میں شرکت کرکے جمہوری اسلامی کے حق میں رائے دی جس کے نتیجے میں اسلامی تعلیمات پر استوار جمہوری حکومت تشکیل پائی۔

اس حکومت کا قیام امام خمینی کی بہترین قیادت اور شہدا کے پاکیزہ لہو کی مرہون منت ہے۔ آج ایران کی اسلامی حکومت عالمی سطح پر حاکم ظالمانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے شکار طبقات کے لئے نمونہ عمل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چالیس سال کامیابی کے ساتھ گزارنے کے بعد انقلاب اسلامی رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ ایرانی قوم شہداء کی راہ پر چلتے ہوئے رہبر معظم کی رہنمائی میں مزید ترقی کے منازل طے کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button