اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ خامنہ ای نے نیازمند قیدیوں کی رہائی کے لیے 15 ارب ریال کی مدد فراہم کردی

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جشن گلریزاں کے 36 ویں جشن کے موقع پر نیازمند قیدیوں کی رہائی کے لیے 15 ارب ریال کی مدد فراہم کردی۔

رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جشن گلریزاں کے 36 ویں جشن کے موقع پر نیازمند قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک ارب تومان کی مدد فراہم کردی۔

عوام اور دیہ مرکز کی جانب سے جشن گلریزاں ہر سال رمضان المبارک میں منایا جاتا ہے۔ جس میں تہران سمیت دیگر شہروں کے خیّرین اور عوام کے تعاون سے نیازمند قیدیوں کی رہائی کے لئے مبلغ جمع کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کے خلاف احتجاج، اسرائیلی فوج کے 200 پائلٹوں اور 100 ڈاکٹروں کا استعفیٰ

دوسری جانب ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

حسین امیرعبداللہیان نے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسیدی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں دلچسپی کے امور بشمول عمان کے سلطان کے آئندہ دورہ تہران پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ قیام امن میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، علامہ رمضان توقیر

عمانی وزیر خارجہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور نوروز کی قدیم تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے بعض دو طرفہ اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے سلطان عمان کے دورہ ایران، تہران اور ریاض کے تعلقات، ایران اور یورپی یونین کے تعلقات اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button