لبنان

سید حسن نصراللہ کی ایرانی خارجہ تعلقات کونسل کے سربراہ سے ملاقات

شیعیت نیوز: ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ سید کمال خرازی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان کے دورے پر موجود اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ سید کمال خرازی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن سے فرار دراصل پاکستان کی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر سید عباس عراقچی اور بیروت میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس قبل بھی خرازی نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سمیت دیگر لبنانی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایرانی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ نے لبنان سے پہلے شام کا سفر کیا تھا، تاہم شامی صدر بشار اسد سمیت اس ملک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button