ایران

ایران روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں جاری

شیعیت نیوز: ایران، روس اور چین کی بحری مشقوں کے دوران تینوں ملکوں کی افواج نے بحری قزاقی کے تدارک کی بحری مشقیں انجام دی ہے۔

مشقوں کے اس مرحلے میں ایک تجارتی بحری جہاز سے ایم آر سی سی مرکز چابہار کو ایس ایم ایس پیغام ارسال کیا گیا پھر ریسکیو آپریشن کا آغاز ہوا۔

ایران روس اور چین کی بحریہ کے جوانوں نے ہیلی بورن آپریشن کے دوران اغوا ہونے والے جہاز کے عرشے پر اتر کر، بحری قزاقوں کو گرفتار اور جہاز کو ان کے قبضے سے آزاد کرالیا۔

قابل ذکر ہے کہ کمبائن میرین بیلٹ کے نام سے جاری ان مشقوں میں ایران روس اور   شریک ہیں جبکہ پاکستان اور قزاقستان بطور مبصر حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بحری مشقیں جمعرات کی شب بحرہند کے شمالی علاقے میں انجام پارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سفارتی میدانوں میں ایران کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں، ایرانی وزیرخارجہ

دوسری جانب ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مثبت گفتگو سے علاقے میں امن و امان، استحکام اور بین الاقوامی سطح پر پڑوسی ممالک کے درمیان ہم آھنگی پیدا کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

اس گفتگو میں ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے بھی ایران سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔

ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ اس معاہدے سے دنیا میں اسلامی ممالک کی پوزیشن مضبوط اور ان کے درمیان ھم آھنگی پیدا ہوگی جس سے علاقائی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترکی کے وزیرخارجہ نے بھی ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کے دوبارہ بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عالم اسلام کا موقف اور زیادہ مستحکم اور علاقے کے مسائل کے حل میں مدد کے لئے اسلامی ملکوں کے تعاون میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوگا ۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اسی طرح علاقے اور دنیا کے دیگر اہم مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button