سفارتی میدانوں میں ایران کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں، ایرانی وزیرخارجہ

شیعیت نیوز: ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے تہران کو سفارتی میدانوں میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور علاقے اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ مثبت تعاون کی فضا وسیع تر ہوتی جارہی ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ڈیپلومیٹک جشن نوروز کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے سفارتی میدانوں میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں دشمن مایوسی پھیلانے اور ملک کی طاقتوں کو کمزوریوں میں بدلنا چاہتا ہے، ایرانی صدر
انہوں نے کہا کہ ہم نیا ایرانی سال ایک ایسے وقت شروع کررہے ہیں جب سفارتی اور ڈیپلومیٹک میدانوں میں یکے بعد دیگر کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ڈیپلومیٹک جشن نوروز منعقد کرنے کا مقصد ایران میں متعین غیر ملکی سفیروں اور سفارت کاروں کو ایران کی قومی ثقافت اور آداب و رسومات سے زیادہ سے زیادہ آشنا کرانا ہے ۔
ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں بہت سے ریکارڈ یونسکو میں درج کرائے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ، سعودی عرب کے فیصلے نہيں بدل سکتا، سعودی تجزیہ نگاروں
انہوں نے کہا کہ نوروز کی تاریخ اتنی پرانی اور اتنی زیادہ ہے کہ برسہا برس تک اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور نوروز کی ثقافت اور ایرانی آداب و رسومات کو دنیا والوں کے سامنے متعارف کرنے کے لئے طویل عرصہ درکار ہے ۔
واضح رہے کہ چودہ سو دو ہجری شمسی سال کا ڈیپلومیٹک جشن نوروز وزارت خارجہ کے ڈیپلومیٹک کلب میں منعقدہوا جس میں ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور تہران میں متعین غیر ملکی سفیروں اور سفارتکاروں اور دیگر نمائندہ دفاتر کے مندوبین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔