عراق موسمیاتی تبدیلی سے متعلق علاقائی کانفرنس کی میزبانی کرے گا، شیاع السودانی

شیعیت نیوز: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اعلان کیا کہ ان کا ملک جلد ہی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس میں تعاون اور مشترکہ رابطہ کو مضبوط بنانے اور موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے خطے کے ممالک کے درمیان تجربات اور منصوبوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔
مواضین نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے، محمد شیاع السودانی نے اتوار کے روز کہا کہ عراقی حکومت اپنے منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔
عراق کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس ملک نے اس تبدیلی سے وابستہ اقتصادی، ماحولیاتی اور سماجی اثرات کو کم کرنے کے لیے کئی حل پیش کیے ہیں۔
محمد شیاع السودانی نے مزید کہا کہ ہم ان ممالک سے جو بین الاقوامی ماحولیاتی معاہدوں کے فریق ہیں، بین الاقوامی تعاون کے میدان کو مضبوط بناتے ہوئے بین الاقوامی دریائی طاسوں کے مشترکہ انتظام اور ان دریاؤں کے کنارے واقع ممالک کے حقوق کی حفاظت کے لیے کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور سعودی عرب معاہدہ خطے کے تمام ممالک کے فائدے کے لیے ہے، امیر کویت
عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ اوپر والے ممالک میں آبی کنٹرول کی اجارہ داری موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا کرنے والے ممالک کی کمزوری کو بڑھاتی ہے۔
دوسری جانب عراق میں داعش کے خلاف ایک وسیع فوجی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے اعلان کے مطابق، یہ کارروائی صوبہ نینوا کے مغربی علاقوں میں شروع ہوچکی ہے جس میں حشد الشعبی کے پانچ بریگیڈ اور عراقی فوج کے متعدد دستے شامل ہیں۔ سیکورٹی اور انٹیلی جنس اہلکار بھی بھرپور طریقے سے اس فوجی آپریشن میں شامل ہیں ۔
بتایا جا رہا ہے کہ شیخ ابراہیم اور عدایہ پہاڑیوں اور عین الجحش علاقے کو اس آپریشن کے دوران داعشی عناصر سے پاک کیا جائے گا جنہیں دہشت گردوں نے گذشتہ چند ہفتوں سے اپنا ٹھکانہ بنایا ہوا تھا ۔ عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرنا، عراقی افواج کی اولین ترجیح ہے۔
یاد رہے کہ داعش کے بچے کچے عناصر عراق کے صوبہ بغداد، صلاح الدین، دیالہ، کرکوک، نینوا اور الانبار میں اب بھی روپوش ہیں۔