ایران

ایرانی ساختہ ہتھیاروں کی پیداوار و فروخت میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا، بریگیڈیئر آشتیانی

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر آشتیانی نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک سال میں ایرانی ہتھیاروں کی پیداوار و فروخت میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر محمد رضا آشتیانی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کی وزارت دفاع نے علاقائی و بین الاقوامی اور یا اندرون ملک مسائل سے قطع نظر آزادی کے ساتھ اپنی ترقی و پیشرفت کا عمل جاری رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران ایران نے ترقی کی کئی چوٹیاں سر کی ہیں جبکہ ایران کے خلاف دشمنوں کا کوئی بھی حربہ کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئرآشتیانی نے مختلف قسم کے دفاعی ہتھیاروں کی پیداوار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے مختلف دوریوں پر مار کرنے والے کروز میزائل تیار کئے جن میں پینتیس سے ایک ہزار کلو میٹر تک کی دوری شامل ہے اور اس پیداوار میں تیز رفتار اضافہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیری وفد جنیوا میں یو این ایچ سی آر کے 52ویں اجلاس میں شرکت کرے گا

بریگیڈیئرآشتیانینے ایران کی میزائل توانائی کے ساتھ ساتھ ڈرون توانائی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے بیس ہزار فٹ کی بلندی پر چوبیس گھنٹے پرواز کرنے والے مثالی ڈرون طیارے بھی بنائے ہیں جبکہ بحریہ کے شعبے میں ایران نے مختلف طرح کی آبدوزیں بھی تیار کی ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں ایک ارب درخت لگانے کی مہم کا آج پیر 6 مارچ کو صدر کی موجودگی سے آغاز ہوا۔

علامتی طور پر درخت لگانے کی تقریب آج صبح صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور وزیر جہاد زراعت، تہران کے میئر اور تہران سٹی کونسل کے اراکین کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے بھی شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک درخت لگایا۔

اس منصوبے پر عمل درآمد کیلئے ہر سال 25 لاکھ پودے عوام کے تعاون سے ایران کے مختلف علاقوں میں لگائے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button