دنیا

یورپی سفارت کاروں کا دورۂ فلسطین، حوارہ کالونی میں صیہونی جرائم کی شدید مذمت

شیعیت نیوز: یورپی ممالک کے سفارت کاروں نے مقبوضہ فلسطین کے نابلس علاقے میں واقع حوارہ کالونی کا دورہ کر کے وہاں چند روز قبل ہوئے فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کی مذمت کی اور ساتھ ہی متاثرہ کنبوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

دو ہفتے قبل22 فروری کو غاصب صیہونی دہشت گرد چند فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بہانے مغربی کنارے کے شہر نابلس پر حملہ آور ہوئے تھے اور انہوں نے کم از کم دس فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید اور سو سے زائد کو زخمی کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بین الپارلیمانی یونین کے نام بحرین کی الوفاق اسلامی پارٹی کا کھلا خط

پھر اس کے بعد گزشتہ اتوار کو صیہونی آبادکاروں نے نابلس کی حوارہ کالونی پر دھاوا بول کر دسیوں مکانات اور دکانوں کو آگ لگا دی جبکہ بہت سی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس واقعے کے بعد فلسطینی نوجوان بھی میدان میں اتر آئے اور انہوں نے صیہونی دہشت گردوں کو لگام دینے کے لئے آپریشن کیا جس میں دو صیہونی ہلاک ہو گئے۔

اس واقعے کے بعد صیہونی فوجیوں نے حوارہ کالونی کے داخلی راستے کو بند کر کے وہاں آنے جانے پر پابندی عائد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : مشہور و معروف ترانے سلام فرماندہ کی گونج سے برطانوی حکومت پر لرزہ طاری

اس درمیان انیس یورپی ممالک کے نمائندوں اور سفارت کاروں نے جنوبی نابلس کی حوارہ بستی کا دورہ کیا اور علاقے میں رونما ہونے والی صیہونی دہشتگردی کے دوران فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

اطلاعات کے مطابق بیلجیئم، قبرص، ڈینمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، مالٹا، میکسیکو، ہالینڈ، پولینڈ، ناروے، اسلووینیا، اسپین، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور جاپان کے نمائندے نابلس کا دورہ کرنے والے وفد میں شامل تھے جنہوں شدید ترین الفاظ میں صیہونی انتہاپسندی کی مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button