ایران

امریکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے دفاع کی اہلیت نہیں رکھتا، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ امریکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے دفاع کی اہلیت نہیں رکھتا کیونکہ وہ ان پر بالکل یقین نہیں رکھتا۔

یہ بات ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایک بار جنوبی افریقہ میں نسل پرست حکومت کی حمایت کی اور سی آئی اے CIAنے بھی منڈیلا کی گرفتاری میں اس حکومت کی مدد کی۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ یہ اب بھی صیہونی نسل پرست حکومت کا اسٹریٹجک اتحادی اور غیر مشروط حامی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے دفاع کا اہل نہیں ہے رکھتا کیونکہ وہ ان پر بالکل یقین نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں : قیامت تک جہاد اور مزاحمت جاری رہے گی، جہاد اسلامی رہنما خالد البطش

دوسری جانب ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ قریق مقابل کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے ایران نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کی سطح کو کم کیا ہے۔

ایران کے ادارۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے دورۂ تہران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عالمی سطح پر ہونے والے ایٹمی معاہدے کی بنیاد پر ایران کے جوہری پروگرام کی صورت حال اور جوہری صنعت کے بارے میں اپنی مانیٹیرنگ رپورٹ آف پرفارمنس آئی اے ای اے کو دی ہے۔

محمد اسلامی نے کہا کہ ہم نے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ مقابل فریقین نے JCPOA میں اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا اور حتیٰ کہ ایران کے ساتھ ممالک اور دیگر کمپنیوں کے تعاون کو روکا اور پابندیوں میں اضافہ کیا، جس کے بعد ایران نے اپنی قومی پارلیمنٹ کی اسٹریٹیجی کے مطابق وعدوں پر عمل درآمد کی سطح کو کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرر افائل گروسی جمعے کے روز ایک وفد کے ہمراہ تہران پہنچے جس کے بعد انہوں نے ایران کے پروفیسروں، جوہری ٹیکنالوجی کے ماہرین اور محققین کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ اس میدان میں سرگرم سبھی افراد کا تعلق علم و صلح کے میدان میں عالمی سطح پر سرگرم افراد میں ہوتا ہے اور یہ اس بات کا سبب بنتی ہے کہ کام حساسیت کے ساتھ جاری رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button