ایران

ایران کا سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے انسانی مسائل سے فائدہ اٹھانے کے خلاف خبردار

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے انسانی مسائل کا استحصال کرنے کے خلاف انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان افراد کی مداخلت پسندانہ سیاسی پوزیشنوں کا تسلسل ہے اور اس کے ساتھ سیاسی مقاصد ہیں۔

یہ بات ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز ایرانی طالبات کو زہر دینے کے بارے میں بعض مغربی حکام کے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے تصدیق کی کہ حکومت نے زہر کے معاملے اور اس کی وجوہات کی پیروی کرنے، تحقیقات کے نتائج پر دستاویزی معلومات شائع کرنے، اہل خانہ کو تسلی دینے اور پریشانی کو ختم کرنے کو اولین ترجیح دی ہے، مجاز حکام سنجیدگی سے اور درست طریقے سے تحقیقات کر رہے ہیں اور اس میدان میں اور جلد از جلد نتائج کا اعلان کریں گے۔

کنعانی نے توجہ دلائی کہ بعض ممالک جن کے سیاہ ریکارڈ ایرانی عوام کے خلاف انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں سے بھرے ہوئے ہیں آج انسانی حقوق کے حوالے سے کٹہرے میں کھڑے ہیں لہٰذا ان ممالک کے حکام کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے شوخ اور مداخلت پر مبنی بیانات دینا بند کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی معاہدے کی بحالی کیلئے مذاکرات کا عمل جاری ہے، ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسکول کی طالبات کے زہریلے مادے سے متاثر ہونے کے مشکوک معاملے پر بعض مغربی حکام کا مداخلت پسندانہ رد عمل دشمن کی ہائبرڈ جنگ کا تسلسل ہے۔

رہورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے بعض شہروں میں اسکول کی طالبات کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ مشتبہ زہر کے واقعے کے بارے میں جاری مغربی پروپگینڈا پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے ایران میں اسکول کی طالبات کے مبینہ زہریلے مادے سے متاثر ہونے کے مشکوک معاملے پر بعض مغربی حکام کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ اسکول کی ایرانی طالبات میں زہریلا مادہ پھیلنے کے مشکوک معاملے پر بعض مغربی حکام کا مداخلت پسندانہ رد عمل دشمن کی ہائبرڈ جنگ کا تسلسل ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ملک کے متعلقہ ادارے تمام تر سنجیدگی کے ساتھ معاملے کی پیروی کر رہے ہیں اور اس کے جہتوں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ عظیم ایرانی قوم مگرمچھ کے آنسووں کو اچھی طرح پہچانتی ہے!

 

متعلقہ مضامین

Back to top button