اہم ترین خبریںایران

تاحال اپنی کم ازکم توانائیاں دشمن کو دکھائی ہیں تاکہ وہ یاد رکھیں، ڈپٹی کمانڈر فدوی

شیعیت نیوز: ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر فدوی نے عرب میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ملک دشمن قوتوں کو خبردار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ منظر عام پر آنے والی تمام توانائیاں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی صلاحیتوں کا صرف ایک چھوٹا سا جزء ہیں!

المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈپٹی کمانڈر فدوی نے ایرانی انقلابی گارڈز کی حالیہ فوجی مشقوں کی جانب اشارہ کیا اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں منعقد ہونے والی فوجی مشقیں انتہائی منظم تھیں کہ جن کا ہر سال باقاعدگی کے ساتھ انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے اپنی مختصر گفتگو میں ڈپٹی کمانڈر فدوی نے منظر عام پر آنے والی سپاہ پاسداران کی عظیم پیشرفت کو تمام صلاحیتوں کا ایک چھوٹا سا حصہ قرار دیا اور ملک دشمن قوتوں کو خبردار کرتے ہوئے تاکید کی کہ تاحال ہم نے اپنی صلاحیتوں کے ایک چھوٹے سے حصے کی ہی نمائش کی ہے تاکہ دشمن اسے ہمیشہ یاد رکھے اور کبھی نہ بھولے!

قبل ازیں اپنے ایک خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 44 سالوں کے دوران امریکیوں نے جتنی بھی کوششیں کیں، ایران کے مقابلے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر پائے درحالیکہ مادی وسائل کے حوالے سے وہ پہلے بھی طاقتور تھے اور اب بھی ہیں تاہم ان کی کھلی شکست کی وجہ یہ ہے کہ اس تمام عرصے میں ہم نے اپنی الہی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کیا ہے!

یہ بھی پڑھیں : رافیل گروسی کے دورہ تہران پر ایرانی امور کے لیے امریکی نمائندہ رابرٹ میلے کا رد عمل

دوسری جانب ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل موسوی نے ایران کی دفاعی توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ڈرون طیارہ فوجی توانائی میں اضافے کا باعث بنا ہے۔

ایرانی فوج کے کمانڈر میجرجنرل سید عبد الرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران کی بڑھتی ہوئی ڈرون توانائی ملک کی دفاعی و فوجی توانائی میں اضافے کا باعث بنی ہے اور یہ توانائی اندرون ملک ماہرین کے ہاتھوں حاصل ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی فوج ، فضائیہ کی طاقت و توانائی کو زیادہ سے زیادہ مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی ۔

واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی ایرانی عوام کے دشمن، غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے رہے ہیں اور پابندیوں کے نفاذ میں انھوں نے جارحانہ رویہ اختیار کیا ہے جبکہ ایرانی عوام نے اپنے ملکی ماہرین کی بدولت ہر قسم کی صورت حال کا بخوبی مقابلہ کیا ہے اور انھوں نے دشمنوں کی کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button