ایران

امریکہ علاقے میں اپنی فوجی موجودگی طویل عرصے تک جاری نہیں رکھ سکتا، کمانڈر تنگسیری

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر تنگسیری نے کہا ہے کہ ایران کی حکمت عملی ہمیشہ دفاعی رہی ہے لیکن اس کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ایران کا جواب بہت سخت ہو گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے العالم سے گفتگو میں علاقے میں امریکی فوجی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتے اخراجات کے پیش نظر امریکہ علاقے میں اپنی فوجی موجودگی طویل عرصے تک جاری رکھنے کی توانائی نہیں رکھتا۔

انھوں نے کہا کہ خلیج فارس کا علاقہ ایران اور اس کے پڑوسی ملکوں سے متعلق ہے اور یہی ممالک اس علاقے کو سیکورٹی فراہم کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ خلیج فارس میں اپنا جنگی ساز و سامان کم کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کو اس بات کی اجازت نہیں دینا چاہئے کہ غاصب صیہونی حکومت علاقے میں اپنا اثرورسوخ پیدا کر سکے۔

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے اقتصاد کو ذریعہ بنانا صرف ایک بہانہ ہے اور علاقے میں بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کی موجودگی پڑوسی ملکں کے درمیان کشیدگی کا باعث بنے گی۔

انھوں نے تاکید کی کہ ایران کی حکمت عملی ہمیشہ دفاعی رہی ہے لیکن اس کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ایران کا جواب بہت سخت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران یورپ سمیت دنیا کے ساتھ تعمیری تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، صدر رئیسی

دوسری جانب ایران کی انسداد منشیات پولیس فورس کے کمانڈر نے پاکستان کے شہر کراچی کا دورہ کیا اور مقامی حکام سے بات چیت کی ہے۔

جایران کی انسداد منشیات پولیس فورس کے کمانڈر جنرل مجید کریمی اور کراچی پولیس کے متعلقہ عہدیداروں کے درمیان بات چیت میں انسداد منشیات کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

ایران کے جنرل کریمی کراچی میں قیام کے دوران ترک منشیات کے مختلف مراکز کا بھی معائنہ کریں گے۔

اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان خطے کو منشیات سے پاک کرنے اور آئندہ نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے میں ایک دوسرے کی مدد کرسکتے ہیں۔

جنرل مجید کریمی نے اس سے پہلے اسلام آباد میں اعلی پاکستانی حکام سے ملاقات میں انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی تعاون کی راہوں کا جائزہ لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button