اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب کے جارح اتحاد کے حملے میں چھے یمنی شہری شہید اور زخمی

شیعیت نیوز: یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ سعدہ کے سرحدی قصبے شودا پر سعودی عرب کے جارح اتحاد کے حملے میں چھے یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی فوج نے (بدھ کو) اپنے توپ خانے کے حملوں میں تین یمنی شہریوں کو شہید اور ایک اور شخص کو زخمی کر دیا،جسے رضا الریفی اسپتال لے جایا گیا۔

المسیرہ کے مطابق سعودی عرب کے جارح اتحاد نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے الرقو علاقے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک عام شہری شہید اور پانچ دیگر ز خمی ہوگئے۔ جبکہ جارح سعودی اتحاد نے مغربی صوبے الحدیدہ پر پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو اکیاون بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔

عین الانسانیہ نامی انسانی حقوق کی یمنی تنظیم کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد یمن کے صوبہ صعدہ میں مسلسل جارحیت کا ارتکاب کررہا ہے۔

اس تنظیم کا کہنا ہے کہ اس صورت حال میں عالمی اداروں اور ان میں سرفہرست امریکہ کی خاموشی قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں حزب اللہ کے میزائلوں کی ضرورت نہیں، عاموس یادلین

دوسری جانب سعودی عرب کے جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے صوبہ صعدہ کے سرحدی قصبے رضا کے علاقے الحجلہ پر بمباری کی۔

گذشتہ روز سعودی فورسز نے صوبہ صعدہ کے سرحدی قصبے منبے کے ضلع الرقہ میں ایک بازار پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری شہید اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی حلقوں اور اقوام متحدہ کی ہلاکت خیز خاموشی کے سائے میں صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقوں پر متعدد بار راکٹوں اور توپ خانے سے حملے کیے جاتے ہیں یا شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی جاتی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں یہ صورت حال مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

سعودی عرب نے امریکہ اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر اپنی جارحیت شروع کررکھی ہے اور اس نے یمن کا زمینی سمندری اور فضائی محاصرہ بھی کررکھا ہے- سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button