ایران

امریکہ ریاکاری چھوڑ دے تو معاہدہ دور نہیں، امیر عبد اللہیان

شیعیت نیوز: امریکہ اگر ریاکاری سے باز آ جائے تو معاہدے تک پہنچنے میں وقت نہیں لگے گا، یہ بات ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہی ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے العالم چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے عراقی وزیر خارجہ کے پیغام کے حوالے سے کہا کہ فواد حسین نے امریکیوں کی طرف سے یہ پیغام دیا ہے کہ امریکی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے تیار ہیں، ہم نے بھی ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کی حمایت کی ہے اور کبھی مذاکرات کی میز سے دور نہیں ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ ایران نے مزید کہا کہ میرا خیال یہ ہے کہ اگر امریکی اپنے ارسال کردہ پیغام کے دائرے میں حقیقت پسندی سے کام لیں اور ذرائع ابلاغ میں اپنے ماضی کے ریاکاری کے مؤقف کو نہ دہرائیں تو پھر معاہدے تک پہچنے میں دیر نہیں لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اپنی جوہری مصنوعات برآمد کرنے کے لئے تیار ہے، محمد اسلامی

ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح اپنی گفتگو کے دوران تہران ریاض مذاکرات کی جانب بھی اشارہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کا خیرمقدم کیا ہے اور عراق کے کردار کی بدولت اس سلسلے میں ہونے والے پانچ مذاکرات کے ادوار میں خاصی پیشرفت بھی حاصل ہوئی ہے اور اس وقت ہم گفتگو کے ایک نئے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہان جو گزشتہ ہفتے اپنے عراقی ہم منصب کی دعوت پر عراق کے دورے پر تھے، اب انسانی حقوق کونسل اور تخفیف اسلحہ سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لئے جینیوا پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button