ایران

عراق کو پڑوسیوں کے خلاف سازشوں اور دھمکیوں کا پلیٹ فارم نہیں ہونا چاہیے، رئیسی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ عراق کو اپنے پڑوسیوں کے خلاف سازشیں کرنے یا سلامتی کے لیے خطرات پیدا کرنے کا پلیٹ فارم نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم ریئسی نے اتوار کے روز عراقی وزیر دفاع ثابت محمد سعید العباسی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اقتصادی اور فوجی تعمیر نو کے لیے اپنے پڑوسیوں کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ایران اور عراق کی سرحدیں دوستی اور تعاون کی سرحدیں ہیں اور ایران عراق کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اس ملک کی سلامتی اور استحکام کی حمایت کرتا ہے۔

عراقی وزیر دفاع نے بھی غیر ملکیوں اور ان کے داعش کے ایجنٹوں کے حملے کے دوران عراقی قوم کے لیے ایران کی مکمل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بغداد موقع پرستوں کو دونوں ملکوں کی سرحدوں کو دھمکی دینے یا غیر محفوظ بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

جنرل ثابت محمد سعید رضا العباسی نے مشکل وقت میں عراقی حکومت اور قوم کے لیے ایران کی حمایت کو سراہتے ہوئے عراق کی تعمیر نو کے عمل کے دوران اس حمایت کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے ساتھ ہمسایہ ممالک معاہدوں کے ذریعے سلامتی حاصل نہیں کرسکتے

دوسری جانب رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور علی اکبر ولایتی نے فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے ساتھ فون پر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران غاصب صیہونی قبضے کے خلاف فلسطینی قوم کے اتحاد کی تعریف کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا کہ ایران فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ اور فلسطینی عوام کی مقاومت کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکریٹری جنرل نے فلسطینی عوام کے جدوجہد جاری رکھنے اور قابضین کا مقابلہ کرنے کے عزم پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی القدس اور پوری فلسطینی سرزمین کی آزادی تک مزاحمت جاری رکھیں گے۔

النخالہ نے زور دے کر کہا کہ مقاومت عقبہ کانفرنس کی مخالفت اور مذمت کرتی ہے جس میں فلسطینی عوام کے مقاومت کے حق اور مجاہدین کی جد و جہد نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button