اہم ترین خبریںایران

ایران نے امریکی ہتھیاروں سے بھرا جہاز ضبط کرلیا، جنرل احمد علی گودرزی

شیعیت نیوز: ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد علی گودرزی نےکہا کہ امریکی ہتھیاروں سے لدا ایک بحری جہاز ایران نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد علی گودرزی نےکہا ہے کہ قبضے میں لئےگئے بحری جہاز سے پانچ ہزار سے زائد قمعیں اور تلواریں برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام ہتھیار امریکہ کے تیار کردہ ہیں ۔ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ جسم کو چھونے اور خون لگنے کے بعد ان ہتھیاروں کی دھار مزید تیز ہوجاتی ہے۔

جنرل احمد علی گودرزی نے کہا کہ چند ماہ پہلے بھی ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس نے تین ہزار سے زائد جنگی ہتھیاروں کی ایک کھیپ پکڑی تھی جسے ایران میں بلوائیوں اور شرپسند عناصر میں تقسیم کیا جانا تھا۔

بریگیڈیر جنرل احمد علی گودرزی نے کہا کہ خلیج فارس اور مغربی ایشیا میں امریکی فوج کی کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آج کا ایران پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کو بلیک لسٹ کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے، آنالنا بائربوک

دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائی یونٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج دنیا کے بڑے ممالک کو ایران کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

سپاہ پاسداران کی فضائی یونٹ کے سربراہ بریگیڈیئر امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ دشمن ایران کو اس وقت ایک بڑی طاقت کی حیثیت سے دیکھتا ہے۔

انھوں نے ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمن کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ دشمنوں کی نظر میں ایران کا جوہری مسئلہ اولویت میں تھا پھر ایران کے میزائل و ڈرون طیارے اولویت بنے اور کچھ عرصے بعد دشمن کوئی اور مسئلہ اٹھادے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button