اہم ترین خبریںپاکستان
امامیہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے وفد کی علامہ سید ساجدعلی نقوی سے ملاقات
واضح رہے کہ امامیہ علماء کونسل خیبر پختونخوا میں شیعہ علماءکونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے مقامی علمائے کرام شامل ہیں ۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے وفد نے ملاقات کی اور مختلف امور کو زیر بحث لایا گیا۔
وفد میں علامہ سید عبدالحسین الحسینی، علامہ خورشید انور جوادی، علامہ حمید امامی اور علامہ شیر افضل شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی حالات سمیت قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ امامیہ علماء کونسل خیبر پختونخوا صوبہ کے شیعہ علماء پر مشتمل ایک تنظیم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کامـــسیٹس یونیورسٹی میں پوچھا گیا غیر اخلاقی سوال ہماری مذہبی معاشرتی ، خاندانی و اخلاقی اقدار کی توہین ہے،علامہ شبیر میثمی