ایران

فلسطینیوں کے حقوق کا حصول صرف استقامت و مزاحمت سے ممکن ہے، رضا رمضانی

شیعیت نیوز: فلسطین کا معاملہ اب ایک عالمی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے، یہ بات اہل بیت عالمی اسمبلی (اے ڈبلیو اے) کے سیکریٹری جنرل رضا رمضانی نے کہی۔

بیت المقدس کی حمایت میں تہران میں منعقدہ کمیٹڈ آرٹ کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈبلیو اے کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطین کے عوام صرف اور صرف مزاحمت و استقامت کا راستہ اپنا کر ہی اپنے حقوق کو حاصل کر سکتے ہیں اور انکی سرزمین کے حوالے سے منطقی ترین بات یہ ہے کہ بیگانہ طاقتوں کو فلسطین کے اقتدار اعلیٰ کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

حجت الاسلام رضا رمضانی نے کہا کہ ایک غاصب صیہونی حکومت آکر ایک قوم کی سزرمین کو ہڑپ کر لیتی ہے اور وہاں کے بچوں اور خواتین کو اپنے جرائم کا نشانہ بناتی ہے، یہ تاریخ کی ایسی رسوائی ہے جس کی نظیر کہیں اور نظر انہیں آتی۔

اہل بیت عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ باوجود اس کے کہ فلسطین کی مقدس سرزمین تمام ادیانِ ابراہیمی کے نزدیک خاص احترام رکھتی ہے مگر اِس کے باوجود تاریخ کے بدترین واقعات وہاں رقم ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے امریکی نوجوان کو ہزارمربع میٹر زرعی زمین کا انعام

حجت الاسلام رضا رمضانی نے واضح کیا کہ اس وقت جذبۂ استقامت و مزاحمت دنیا میں عام ہو چکا ہے اور یہ عنصر انقلاب اسلامی کی برکت سے آج عالمی سامراج کے بالمقابل عراق، افغانستان، لبنان، یمن اور ایران میں ایک ثقافت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے دورے اور ریمدان سرحد کے معائنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریمدان سرحد کے ذریعے ایران اور پاکستان کے درمیان درآمدات و برآمدات میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ریمدان کی تجارتی رونق میں بہتری آئی ہے جبکہ مسافروں کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریمدان کے علاقے میں ایران اور پاکستان کے سرحدی منڈیوں کا قیام اور اس کے ضروری انفراسٹریکچر کی تیاری کا کام پچھتر فیصد تک مکمل ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان قائم ریمدان بارڈر دنیا کی سینتیس فیصد آبادی والے خطے، پاکستان، چین اور بھارت تک رسائی کا سستا اور آسان راستہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button