لبنان

صیہونی حکومت میں شدید اختلافات کیوں ہیں، شیخ محمد یزبک

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے شرعی بورڈ کے سربراہ شیخ محمد یزبک نے صیہونی حکومت میں گہری تقسیم بندی اور شدید اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت مزاحمتی جدوجہد کی بدولت خانہ جنگی کا شکار ہے۔

حزب اللہ لبنان کے شرعی بورڈ کے سربراہ شیخ محمد یزبک نے ایک بیان میں کہا کہ صیہونی حکومت شدید اختلافات اور تقسیم بندی کا شکار ہو چکی ہے اور اب خانہ جنگی کا شکار ہے۔ شیخ محمد یزبک نے تاکید کی کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پر متعصب وفاقی وزیر مذہبی امور مولوی عبدالشکور کی گرفتاری کا مطالبہ زورپکڑگیا

حزب اللہ کے اس عہدیدار نے لبنان کے خلاف امریکی سازشوں اور پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی لبنان کی تباہی کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے لبنانیوں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیے ملک اور اس کے عوام کے فائدے کے لیے کام کریں اور اس بات کا انتظار نہ کریں کہ بیرونی فریق ہمارے لیے صدر مقرر کریں۔

یہ بھی پڑھیں : متنازعہ ترمیمی بل تمام اسلامی مکاتب فکر کے خلاف ہے اور اس کی اگر بحث چھڑ گئی تو ایک اور نیا پنڈورا بکس کھل جائے، شبیر حسن میثمی

اس سے پہلے لبنان میں حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے تاکید کی تھی کہ امریکہ کی طرف سے لبنان اور دیگر ممالک کے خلاف جو واشنگٹن کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہیں، پابندیاں، فوجی جنگ سے کم جرم نہیں ہیں کیونکہ اس کارروائی کا مقصد لوگوں کو مارنا اور تباہ کرنا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ ابراہیم امین السید نے بتایا کہ حزب اللہ لبنان سماجی، صحت، مالی اور معاش کے مسائل کو ہر ممکن حد تک حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button