ایران

جوہری توانائی کی ایجنسی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ ہو، بہروز کمالوندی

شیعیت نیوز: ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی کی ایجنسی کو چاہئیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے اور کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہ دے کہ وہ اس عالمی ادارے کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرے۔

بلومبرگ نیوز ایجنسی نے ایک خبر میں دعوی کیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں نے گزشتہ ہفتے ایران میں 84 فیصد افزودگی کے ساتھ یورینیم کا پتہ لگایا ہے۔

اس سلسلے میں ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بلومبرگ کے دعوے کے بارے میں کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا اسلامی جمہوریہ ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے سیاسی ہتھیار کے طور پر غلط استعمال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بھی پاکستان میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے میں ملوث ہونےکا انکشاف

بہروز کمالوندی نے کہا کہ بلومبرگ میں شائع ہونے والا مواد حقائق کو مسخ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے جس مسئلے پر ایران سے بات چیت کی وہ پروڈکٹ کی جگہ پر 60 فیصد سے زیادہ افزودگی کے ساتھ یورینیم کے ذرات کی موجودگی کے حوالے سے نمونے لینے سے متعلق ہے جو عام بات ہے۔

ایرانی جوہری ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے اس بات پر زور دیا کہ افزودگی کے عمل میں 60 فیصد سے زیادہ یورینیم کے ذرات کی موجودگی کا مطلب 60 فیصد سے زیادہ افزودگی نہیں ہے۔

بہروز کمالوندی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 60 فیصد سے زیادہ یورینیم افزودہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔

بہروز کمالوندی نے کہا کہ اسرائیل اور سامراجی ممالک عالمی جوہری توانائی کی ایجنسی سے غلط فائدہ اٹھانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button