اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی نے نئی پلاننگ کرلی

ذرائع کے مطابق آئی ایم ای نمبر آنے سے متعلقہ فرد کی تمام تفصیلات موصول ہو جائیں گی۔

شیعیت نیوز: دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی تفصیلات کیلئے سی ٹی ڈی نے آئی ایم ایس آئی کیچر فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ موبائل فونز کے آئی ایم ای کوڈ آٹو ڈیٹکٹ کرنے کیلئے 36 ڈیوائسز خریدنے کیلئے آئی جی کو درخواست کر دی تھی۔ آئی ایم آئی ڈیوائسز سے موبائل فون کا آٹو میٹکلی آئی ایم ای نمبر ڈیٹکٹ ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ای نمبر آنے سے متعلقہ فرد کی تمام تفصیلات موصول ہو جائیں گی۔ موبائل فون کے اندر موجود تمام ڈیٹا کے حوالے سے بھی تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں الٰہی انقلابی اہداف کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی دفاتر سمیت مختلف حساس مقامات پر ان ڈیوائسز کو نصب کیا جائے گا۔ سی ٹی ڈی حکام نے آئی جی کو جدید ڈیوائسز کی خریداری کیلئے درخواست بھیجی ہے۔ جس پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حکومت کو 36 ڈیوائسز کی خریداری کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ فنڈز موصول ہوتے ہی مذکورہ ڈیوائسز خرید کر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button