اہم ترین خبریںپاکستان

پہلےبجلی اور گیس کی قیمتوں میں ناقابل بیاں اضافہ کیا گیا پھر پٹرول اور منی بجٹ تلے بھوک اور افلاس میں مبتلا پاکستانیوں کو روند دیا، علامہ علی اکبر کاظمی

انہوں نے کہا کہ قابض اتحادی حکومت عام انتخابات میں جانے سے گریزاں ہی اسی لیے ہے کیونکہ اِس کے کرتوت میں کوئی ایک کام بھی نہیں جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے قابض اتحادی حکومت کے منی بجٹ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکمرانوں کو یزید ثانی قرار دیا ہے۔ علامہ علی اکبر کاظمی کا منی بجٹ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر شدید ردعمل میں کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ناقابل بیاں اضافہ کیا گیا پھر پٹرول اور منی بجٹ تلے بھوک اور افلاس میں مبتلا پاکستانیوں کو روند دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں عالمی فلسطین کانفرنس، ایران، انڈونیشیاء، ملائیشیا، مراکش سمیت مختلف ممالک کے قونصل جنرلز کی شرکت

انہوں نے کہا کہ قابض اتحادی حکومت عام انتخابات میں جانے سے گریزاں ہی اسی لیے ہے کیونکہ اِس کے کرتوت میں کوئی ایک کام بھی نہیں جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ مہنگائی نے سفید پوشوں کو بھی غربت کی لکیر کے نیچے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کیلئے یہی کہوں گا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button