اہم ترین خبریںپاکستان

مزاراقدس امامزادہ حضرت ابو محمدعبد اللہ الاشتر(غازی)ؑ سے گرفتارتمام عزادار سینٹرل جیل کراچی سے رہا

اس موقع پرایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری وفد کے ہمراہ موجود تھے جبکہ جعفریہ الائنس کی لیگل کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

شیعیت نیوز: مزاراقدس امامزادہ حضرت ابو محمدعبد اللہ الاشتر(غازی) بن محمد نفس زکیہ بن عبد اللہ محض بن حسن مثنی بن امام حسن بن علی بن ابی طالبؑ کلفٹن کراچی پر یوم شہادت امام حسین مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر عزاداری اور ماتم داری کے جرم میں متعصب انتظامیہ کی جانب سے گرفتار ہونے والے تمام عزاداروں کی ضمانت سندھ ہائی کورٹ سے منظور، 5 ماہ کی قید وبند کےبعدتمام عزادار سینٹرل جیل کراچی سے رہا، لبیک یاحسینؑ کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں خانوادہ اسیران اور ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کی جانب سے پرتپاک استقبال۔

تفصیلات کے مطابق 28 صفر المظفر کو یوم شہادت نواسہ رسول ؐ امام حسن مجتبیٰ ؑ کے موقع پرکلفٹن کراچی میںموجود ان کے پوتے امامزادہ حضرت ابو محمدعبد اللہ الاشتر(غازیؑ)کے مزار اقدس پر مجلس وماتم کے جرم میں متعصب محکمہ اوقاف اور اس پر قابض ناصبی تنظیموں کی ایماء پر گرفتار ہونے والےباقی ماندہ 9 عزاداروں کی 50ہزار فی کس ضمانتی مچلکوں کے عیوض ضمانت منظور کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے فوری رہائی کا حکم نامہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: معاویہ بن ابی سفیان کون؟؟؟ ایک استاد اور مولوی کا دلچسپ اور چشم کشاء واقعہ

تمام عزاداروں کو قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد گذشتہ شب سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا، اس موقع پر گرفتار عزاداروں کے اہل خانہ سمیت مومنین کی بڑی تعداد جیل کے مرکزی دروازے پر پہلے سے موجود تھی، اس موقع پرایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری وفد کے ہمراہ موجود تھے جبکہ جعفریہ الائنس کی لیگل کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

اسیرانِ عزا کے باہر آتے ہی فضاء لبیک یاحسینؑ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، حاضرین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا،واضح رہے کہ ان اسیران عزا اور ان کے اہل خانہ نے 5 ماہ کی سخت مصیبتوں اور تکلیفوں کا سامنا کیا لیکن حوصلہ نہیں ہارا، ان مشکل حالات میں مجلس وحدت مسلمین اور جعفریہ الائنس کے رہنما مسلسل ان کی پشت پر کھڑے رہے اور بلآخر ان تمام عزاداروں کو رہاکروانے میں کامیاب ہوئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button